
7 گھریلو ٹوٹکے جو واقعی فائدہ مند
کیا آپ کو معلوم ہے کہ چکن سوپ نزلہ زکام کے لیے بہترین دوا ہے؟ یا محض سادہ پانی کے غراروں سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو یہ مضمون آپ ہی کے لیے ہے۔
یہاں ایسے ہی چند گھریلو ٹوٹکوں کا ذکر کیا جارہا ہے، جو درد سے نجات، سردرد میں کمی، نزلے سے راحت یا آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں۔
درحقیقت سائنس نے بھی بیشتر ایسے گھریلو نسخوں کی افادیت کو تسلیم کرلیا ہے جن پر پہلے اعتبار کرنا مشکل ہوتا تھا۔
پانی کے غرارے سانس کی نالی کے انفیکشن کے لیے
گلے میں خرابی محسوس ہورہی ہے تو سادہ پانی سے غرارے کرکے دیکھیں۔ ایک طبی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ سادہ پانی سے غرارے کرتے ہیں ان میں سانس کی بالائی نالی میں انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ وہ انفیکشن ہے جو نزلہ زکام اور فلو کا باعث بنتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ لوگوں کو نزلہ زکام سے تحفظ دینے کا موثر طریقہ ہے۔
متلی سے بچاؤ کے لیے ادرک
اگر آپ ہیضے یا پیٹ خراب ہونے کے بعد متلی یا دل گھبرانے کی کیفیت میں مبتلا ہیں تو ادرک کو آزما کر دیکھیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ متلی ہونے پر صرف ایک گرام ادرک بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس سے ہٹ کر بھی ادرگ پیٹ میں گیس اور کھانا ہضم نہ ہونے کے حوالے سے بھی فائدہ مند ہے۔
Leave a Reply