
زیرہ کے پانی کے وہ 7 فوائد جو خون کی کمی کو کرشماتی طور پہ دور کرے
زیرہ ہمارے کھانوں میں روزمرہ کی بنا پر استعمال ہونے والا مصالحہ ہے۔اس کا استعمال بہت سے کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی کھانوں اور دالوں پر اس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ ہم اس کے پانی سے صحت کے متعلق بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔یہ ہماری صحت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔
ہم زیرہ کے پانی سے کونسے فائدے اٹھا سکتے ہیں اور یہ کیسے نظام ہضم میں ہماری مدد کرتا ہے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ میں ساتھ رہیں۔زیادہ تر زیرہ کے پانی کے نقصانات نہیں ہیں لیکن اگرآپ حاملہ ہیں یا شوگر کے مریض ہیں تو ایک بار آپ کو ڈاکٹر کی رائے حاصل کرنی ضروری ہے۔
زیرہ کے پانی کے فائدے۔
ہم اس کے پانی کی مدد سے کیا فائدے لے سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
ہم قوت مدافعت کے بغیر کسی بھی بیماری کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔کیونکہ کسی بھی بیماری یا انفیکشن سے لڑنے کے لئے مضبوط قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہم بہت سی چیزوں کے استعمال کی وجہ سے اپنی قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں۔جیسے زیرہ میں پوٹاشیم اور آئرن موجود ہوتا ہے۔جو آپ کے قوت مدافعت کی تشکیل میں آپ کی مدددیتا ہے۔
زیرہ کے پانی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو انفیکش کے باعث بیکٹریا سے لڑنے میں مفید ہوتی ہے۔ اس میں میگنیشم، کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
سوزش سے بچاتا ہے۔
زیرہ کے پانی میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ جو ہمیں سوزش سے بچاتے ہیں۔ زیرہ کے پانی میں تھائموکیونن نامی ایک طاقت ور کیمائی مرکب موجود ہوتا ہے، جو جگر کی سوزش سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ یہ سوزش کے اثرات کو ختم کرکے پیٹ کے درد کو بھی ختم کرتا ہے۔
میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔
زیرہ کے پانی ہمارے نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ہے۔ یہ آنتوں کی نقل وحرکت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جگر کے بائل ایسڈ کی تیاری کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گیس اور پیٹ کے مسائل کا حل کرتا ہے۔ یہ چربی کے عمل انہظام کو بہتر کرتا ہے۔ ہمیں میٹابولزم کو اچھا کرنے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے۔
ہر عورت یہ چاہے گی کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے اگر آپ کا بھی یہ خواب ہے تو آپ زیرہ کے پانی کا استعمال لازمی کریں اس سے آپ کو فائدہ مند نتائج حاصل ہونگے۔ زیرے میں پوٹاشیم، کیلشیم، سیلینیم موجود ہوتا ہے، جو ہماری جلد کے لئے مفید ہے۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جوعمر کے اثرات کو کم کرتی ہیں۔ روزانہ ایک گلاس زیرے کے پانی کا استعمال آپ کے چہرے سے جھریاں کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مہاسوں کو دور کرتا ہے۔
ہماےر چہرے پر کوئی بھی داغ یا کوئی بھی کیل مہاسہ ہماری شخصیت پر برا اثرڈالتا ہے۔ ہر موسم میں یہ مسائل عام ہوتے ہیں۔زیرہ میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جو کسی بھی انفیکش کو ہونے سے روکتی ہیں۔فری ریڈیکلز جو ہماری جلد کی پروٹین کو نقصان دیتے ہیں، تو زیرہ کے پانی موجود اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات ہمیں فری ریڈکلز کے کئی نقصان سے بچاتی ہیں۔
زیرہ کے پانی ہمارے بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین موجود ہوتے ہیں، جو ہمارے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور ان کی نشوونما کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔اس میں موجود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہمیں کسی بھی انفیکش سے بچاتے ہیں۔زیرہ ہمارے بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
ذیابیطس۔
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا بنادیتی ہے۔ اس پر کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم زیرے کے پانی کے استعمال کی مدد سےاس پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کھانے کے 30منٹ بعد زیرہ کے پانی آپ کے شوگر کے لیول کو کم کرسکتا ہے۔ اس لئے شوگر کے مریضوں کو اسکا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
خون کی کمی۔
ہمیں خون کی کمی بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے یہ ایک سنگن مسئلہ ہے۔یہ آئرن سے مالامال ہے جو ہمارے خون کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔یہ جسم میں آکسیجن کی نقل وحرکت کے لئے ضروری ہے۔خون کی کمی کی وجہ سے تھکاوٹ، کمزوری۔ پیلا پن، سردرد اور چکر آنے کے مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیوگلوبن کئ اضافے کے لئے ہم زیرہ کے پانی پی سکتے ہیں۔
Leave a Reply