24 News gk

Leading entertainment News website

ایک ابلے انڈے سے شوگر کا خاتمہ

شوگر کے مریضوں کی کوشش ہو تی ہے کہ وہ اپنے جسم میں شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھ سکیں جس کے لیے وہ طرح طرح کی دوائیاں اور طرح طرح کے نسخے استعمال کر تے ہیں بعض اوقات شوگر کے مریضوں کو اپنے جسم کے لیے مناسب غذائی ضروریات جاننے میں کئی کئی مہینے لگ جا تے ہیں جس کے صحت پر بھیانک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس مرض کو قابو میں رکھنے کا نسخہ سامنے آ یا ہے کہ شام کے وقت ایک انڈا ابال کر اس کا چھلکا اتار دیں اس کے بعد اس انڈے کو ایک برتن میں رکھ کر اس میں سیب کا اتنا سرکہ ڈالیں کہ انڈا اس میں مکمل ڈوب جا ئے رات بھر انڈے کو سرکے میں ڈوبا رہنے دیں۔اور پھر صبح اسے سرکہ سے نکال کر کھا ئیں اور ساتھ نیم گرم پانی بھی پئیں۔

کہتے ہیں خون میں گلوکوز کی مقدار کے ایک خاص مقدار سے زیادہ موجود ہونے سے جنم لینے والی کیفیّت کا نام ہے۔ اس کا شمار لاکھوں افراد کو لاحق ہونے والی بیماریوں میں کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمر کے ساتھ چلنے والی اور مہلک ثابت ہو سکنے والی بیماری ہے۔ شوگر کے علاج کی کنجی خون میں گلوکوز کی ایک مخصوص مقداری سطح کے اندر رہنے کی نگرانی ہے۔

اس مقداری سطح کو بلڈ شوگر لیول کہتے ہیں اس کی نگرانی لیبارٹری ٹیسٹوں یا بلڈ شوگر لیول مونیٹر نامی آلے کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ اس ہارمون کی کمی بنتی ہے جسے انسولین کہتے ہیں اور جسے لبلبہ بناتا ہے۔ انسولین کی کمی کی وجہ سے خون میں موجود گلوکوز خلیات میں پہنچ نہیں پاتا۔

اس سے دوطرفہ نقصان ہوتا ہے کہ ایک طرف خلیات کو توانائی کے لیے درکار اندھن میّسر نہیں آتا تو دوسری طرف خون میں گلوکوز کی مقداری سطح بڑھتی رہتی ہے۔ زائد وزن کے حامل افراد کا اپنے وزن میں پانچ سے دس فیصد کمی لانا شوگر کے علاج کی ایک کارگر تدبیر ہے۔ اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے

اور کسی ڈائٹشن (غذائی ماہر) کی رہنمائی بھی لے لینا چاہیے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق شوگر کے علاج میں جو کے استعمال کو بہت مفید پایا گیا ہے۔اس میں موجود فائبر بھوک کو کم کرنے اور خون میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے کے اثرات کا حامل ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جو کا استعمال دل اور خون کی نالیوں کے امراض میں مبتلاء ہونے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

ایک جدید تحقیق کے مطابق ادرک شوگر کے علاج میں اس لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ گلوکوز کے عضلاتی خلیات تک پہنچنے میں مدد گار ہوتا ہے اور یوں یہ انسولین کے ایک متبادل کا کام دیتا ہے۔ ناشتہ زیادہ حراروں والی غذاؤں پر مشتمل ہو اور پیٹ بھر کر کیا جائے اور رات کا کھانا ہلکی پھلکی غذاؤں پر مشتمل ہو تو شوگر کے علاج کا ایک بہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.