
پھٹی ایڑھیاں بری لگتی ہیں تو یہ عام چیزیں استعمال کریں اور انھیں نرم و ملائم بنائیں
پھٹی ایڑھیاں ہمارے پیروں کی خوبصورتی ماند کر دیتی ہیں ہم جوتے بھی پہن لیں تو اکثر یہ پھٹی ایڑھیاں نظر آجاتی ہیں اور لوگوں کے سامنے شرمندگی ہوتی ہے۔ دن بھر چلنے پھرنے یا مٹی پیروں میں زیادہ لگنے
یا فرش پر زیادہ چلنے کی وجہ سے ایڑھی کی جلد خشک ہو جاتی ہے اور پھر یہی خشک جلد ایڑھی پر تہوں کی شکل میں جم جاتی ہے جس کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹنے لگتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ جلد میں مناسب نمی کی کمی ہے، جلد کو نم رکھنا اسے خشک ہونے سے بچانے میں مدد دیتا ہے
۔ایڑھیاں صرف سردی میں ہی نہیں پھٹتی ہیں بلکہ گرمی کے موسم میں بھی پھٹ جاتی ہیں تو یہ گمان نہ کریں کہ صرف سردی میں خشکی زیادہ ہونے کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹتی ہیں۔ ایڑھی کے پھٹنے کی ایک وجہ جوتے زیادہ پہننا اور بڑی ہیل کی چپل پہننا بھی ہے۔کچن میں موجود چند چیزیں آپ کی پھٹی ایڑھیوں کو دوبارہ سے نرم ملائم بنانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں جوکہ یہ ہیں:سیب کا سرکہ اینٹی بائیوٹک،
اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی فنگس ہوتا ہے جو ہماری خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔پھٹی ایڑھیوں کو نرم ملائم بنانے کے لیے آپ سیب کے سرکہ کو آدھے کپ پانی میں مکس کرکے روئی یا کاٹن پیڈ میں ڈبو کر ایڑھیوں پر لگائیں اور کچھ دیر رہنے دیں، یہ عمل روزانہ دن میں ایک مرتبہ کریں آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی وقت میں ایڑھی کی مردہ جلد اتر کر نئی اور نرم ملائم جلد آنے لگے گی۔بیکنگ سوڈا ہمارے کھانوں اور روزمرہ کے عام استعمال میں بہت زیادہ مفید ہے۔
پھٹی ایڑھیوں کو نرم ملائم بنانے میں بھی کارآمد ہے۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو نیم گرم پانی سے بھرے ٹپ میں ڈالیں اور اس پانی میں اپنے پاؤں بھگو دیں ۔ آدھے گھنٹے تک پاؤں کو اس پانی میں ڈبوئیں رکھیں اس کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے آہستہ آہستہ کرکے آپ کی خراب اور مردار جلد نرم ہوکر باہر نکل جائے گی اور ایڑھیاں نم ہوجائیں گی۔