24 News gk

Leading entertainment News website

ایلوویرا سے کریں جلد صاف چمکدار۔ ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا آسان حل

ایلوویرا سے کریں جلد صاف چمکدار۔ ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا آسان حل

ہماری بہت سی خواتین نے اپنی جلد کو فارمولا کریموں کے ذریعے برباد کر لیا ۔ گورے ہونے کے چکر میں انہوں نے اپنے چہرے پر تجربے کر کر کے اس کو دھبے دار کر لیا ۔ اس پر سیاہ نشانات پڑجاتے ہیں اس پر دھبے ہو جاتے ہیں اور جلد بھی عجیب و غریب ہو جاتی ہے۔ ایسے میں اس جلد کو دوبارہ سے صحیح کرنا بھی ایک ایسا مرحلہ ہے کہ جس تک پہنچنے میں آپ کی جیب خالی ہو جاتی ہے۔ اس کا علاج انتہائی مہنگا ہے اور وقت طلب بھی ۔آپ کی اسی مشکل کو حل کرنے کے لئے ہم ڈاکٹر ام راحیل کا ایک بہت ہی آسان اور سستا نسخہ لے کر آئے ہیں جس کے متواتر استعمال سے آپ کی جلد کچھ ہی ہفتوں میں دوبارہ اپنی

ایلوویرا جیل (فریش) 1 ٹیبل اسپوناصلی حالت میں واپس آجائے گی۔
ایلوویرا جیل (فریش) 1 ٹیبل اسپون

ان تمام چیزوں کو مکس کر لیں، پھر رات کے وقت چہرہ دھو کراس پر ہلکے ہاتھوں سے لگائیے اور ہلکا ہلکا مساج کریں۔ تھوڑی دیر لگا رہنے دیں اگر چہرہ خشک لگ رہا ہو تو ہلکا سا وٹامن ای آئل لگا لیں۔صبح اٹھ کر چہرہ دھو لیں اور دھونے کے بعد سن اسکرین ضرور لگائیں۔ کیونکہ اسکن ڈیمیج ہونے کے بعد رف ہو جاتی ہے اس لئے سن اسکرین سے اس میں نرمی رہتی ہے۔ یہ کیمیکل سے پاک نسخہ ہے اس کو حاملہ خواتین بھی آرام سے استعمال کر سکتی ہیں۔۔اس کے چند ہفتوں کے استعمال کے بعد نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ یہ جلد کے اندر اتر کر آپ کی تباہ ہوئی جلد کو دوبارہ ریپئیر کرے گا۔
ایلوویرا کے مزید فوائد ۔۔ آسان ترین ٹپس
گھر سے باہر نکلتے وقت اگر آپ کا سن اسکرین ختم ہوگیا ہے تو ایلوویرا جیل لگالیں یہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے آپ کی جلد کو محفوظ رکھے گا۔
سینیٹائزر بھول گئے، ایلوویرا جیل ہاتھوں میں مل لیں اس کی اینٹی بیکٹیریل پروپرٹیز آپ کو جراثیم سے تحفظ فراہم کریں گی۔اسٹریچ مارک یا ایکنی کے پرانے داغ دھبے موجود ہیں تو اس کے لئے فریش ایلوویرا جیل،1 ٹی اسپون، ناریل کا تیل 1 ٹی اسپون، ویزلین ایک چوتھائی چائے کا چمچ، مکس کر کے اس کو اسٹریچ مارکس پر لگائیں، دن میں دو دفعہ لگائیں اور تین ماہ استعمال کریں ۔سارے داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔جن لوگوں کو سائی نس کا مسئلہ ہے ان کے لئے آسان ٹپ۔۔ ایک پتیلے میں پانی ڈالیں اس میں ایلوویرا کے 2،3 ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور ابلنے کو رکھ دیں جب ابل جائے تو اس میں چند ڈراپس یوکلپٹس آئل ڈال دیں اب اس کو چولہے سے اتار کر اس سے اسٹیم لیں۔۔۔فوراً بند ناک کھل جائے گی اور سکون مل جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.