24 News gk

Leading entertainment News website

معدے کی گرمی کا بہترین علاج

معدے کی گرمی کا بہترین علاج

معدے کے جتنے مسائل ہیں کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پیو اور ڈیڑھ گھنٹہ بعد پانی پیو ایک لقمے کو بتیس بار چباؤ تمام مسائل دور ہوجائیں گے
اس کو سمجھ لو اگر ایک لقمے کو بتیس بار چباؤ گے کھانا منہ میں ہی پِس جائے گا معدے کو تکلیف نہیں ہوگی یہ جو منہ کا سلائیوا ہے یہ الکلائن ہے اور جو آپ کے اندر معدے میں جتنی چیزیں ہیں وہ ایسیڈک ہیں الکلی جب ایسیڈک سے ملتی ہے تو اس کو نیوٹرل کردیتی ہے یہ جس کو آپ گرمی کہتے ہو معدے کی گرمی مثانے کی گرمی اور جس کو آپ نے گرمی کا نام دیا ہے جتنے تیزی کے کام ہیں وہ کس کے ہیں شیطان کے شیطان کس چیز سے بنا ہے آ ت ش سے جہاں وہ ہوگا وہاں کیا ہوگی صرف کھانا سکون سے کھاؤ ایک لقمے کو بتیس بار چباؤ اگر یہ سمجھ آجائے دانت کتنے ہیں چار طرح کے دانت ہیں ایک نوک والے دو والے تین والے چار نوک والے ۔بدہضمی، معدے میں ورم یا دیگر مسائل کا سامنا سب کو ہی ہوتا ہے اور ایسا عام طور پر معدے کی گرمی کا نتیجہ ہوتا ہے،ب جس کی وجہ زیادہ مصالحے دار کھانے، تمباکو نوشی یا الکحل، رات گئے منہ چلانے کی عادت وغیرہ ہوسکتی ہے۔ معدے کی گرمی یا اضافی درجہ حرارت زیادہ تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جانا ضروری ہوتا ہےـورنہ صحت کے لیے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں مگر کچھ چیزیں ضرور اس کا خطرہ بڑھاسکتی ہیں جیسے مصالحے دار غذائیں، زیادہ کھانا، رات گئے منہ چلانے کی عادت، زیادہ درد کش ادویات لینا، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ۔ اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں بھی کچھ غذاﺅں سے اس کا علاج ممکن ہے یعنی معدے کی گرمی کو کم کیا جاسکتا ہے، تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ یہاں آپ ان غذاﺅں کے بارے میں جان سکیں گے جو معدے کی گرمی میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ دہی دہی معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ ٹھنڈا دودھ ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کو بھی کم کرنے میں مددگار ہے، اس کے سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ابلے ہوئے چاول معدے میں گرمی کی ویسے تو اکثر علامات سامنے نہیں آتیں ماسوائے بے آرامی کے، ایسا ہونے پر ابلے ہوئے۔سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں اور پانی کی مقدار بڑھاتے ہیں، دہی کے ساتھ سادے چاول کھانا اس اثر کو زیادہ تیز کردیتا ہے۔ پودینہ پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا چائے معدے میں اضافی تیزابیت کی سطح میں بھی کمی لانے کے لیے کافی ہے۔ زیادہ پانی والی غذائیں سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ کھائیں جبکہ کھٹی غذاﺅں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھاکر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ زیادہ پانی زیادہ مقدار میں پانی پینا فوری طور پر معدے کی گرمی میں کمی لاسکتا ہے، پانی اضافی گرمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔ ناریل کا پانی ناریل کا پانی معدے میں تیزابیت کی سطح کو معمول میں لانے میں مدد دیتا ہے جس سے معدے کی لائننگ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے اور حرارت کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.