24 News gk

Leading entertainment News website

سات غذائیں جو شوگر کے مریضوں کو شوگر کنٹرول کرنے کے لئے لازمی استعمال کرنی چاہئے۔

سات غذائیں جو شوگر کے مریضوں کو شوگر کنٹرول کرنے کے لئے لازمی استعمال کرنی چاہئے۔

شوگر ایک ایسا مرض ہے جس کو اگر کنٹرول میں نہ رکھا جائے تو دل گردے آنکھوں اور دانتوں کو متاثر کرسکتا ہے
۔ذیابیطس سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے جلد سے جلد تشخیص بہت ضروری ہے۔ ایک عام اور قدرے سستا بلڈ ٹیسٹ مرض کی موجودگی کی تصدیق کر سکتا ہے۔ذیابیطس کے علاج میں خون میں گلوکوز کی سطح کم رکھنا اور بلڈ ویسلز کو نقصان رساں دیگر خطرناک عناصر پر کنٹرول رکھنا شامل ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑ دینے سے پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔خون میں گلوکوز کی مقدار کو معتدل انداز میں کنٹرول رکھنا ترقی پذیر ممالک میں سستا اور قابل عمل طریقہ علاج ہے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا لوگوں کو انسولن کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ ٹائپ 2 ذیابیطس کا علاج ادویات سے کیا جاسکتا ہے، مگر ان کو بھی انسولن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس دوران بلڈ پریشر پر کنٹرول اور پیروں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔دیگر سستے علاجوں میں ریٹینو تھیریپی کا معائنہ اور علاج شامل ہے (جو نابینائی کا باعث بنتی ہے)؛ (کولیسٹرول کی سطح کو درست رکھنے) بلڈ لپڈ پر کنٹرول؛ گردے کی بیماریوں سے جڑی ذیابیطس کی ابتدائی علامات کی تشخیص شامل ہے۔ان اقدامات کو صحت بخش غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، وزن کو نارمل رکھنا اور تمباکو کے استعمال سے اجتناب کے ساتھ اٹھایا جانا چاہیے۔کاربو ہائڈریٹس سے بھرپور خوراک جیسے روٹی، سیریلز، چاول، پاستہ، پھل، دودھ اور میٹھی چیزیں بلڈ شگر بڑھا سکتی ہیں۔ آپ اپنی خوراک کی ایسی عادت ڈالیں جس میں اس بات پر لازمی غور کیا گیا ہو کہ آپ نے پورا دن اپنی پلیٹ پر کتنے اور کن اقسام کے کاربوہائیڈریٹ رکھنے ہیں۔لیکن یہ بات بھی اتنی ہی ضروری ہے کہ آپ جو کھائیں اس سے لطف اندوز بھی ہوں۔
آپ صرف اتنا کھائیں جس میں آپ خود کو مطمئن محسوس کریں، زیادہ کھانے سے پرہیز کریں اور ناقص خوراک کے انتخاب سے دور رہیں۔ہم یہاں آپ کو ایسی 7 غذائیں بتائیں گے جو تحقیق کاروں کے مطابق آپ کی شوگر کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرسکتی ہیں، تو اپنے کھانوں کو دلچسپ بنائیں اور ہاں خود کو صحتمند بھی رکھیں۔ کچی، پکی ہوئی یا سینکی ہوئی سبزیاں آپ کے کھانوں میں رنگ، ذائقہ بھر دیتی ہیں۔ آپ ان کو مختلف ڈپس، ڈریسنگ یا مختلف ذائقوں کی چٹنیوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ ہممس، سالسا یا اپنے سلاد میں بلسمی سرکے اور زیتون کے تیل ملا کر کھائیں۔ سبزیوں کے باریک کٹے ٹکڑے آپ کے منہ کو مصروف رکھیں گے جبکہ آپ کا پیٹ بھی بھرا رکھیں گے۔پالک، سرسوں اور کیل (بند گوبھی کی ایک قسم)، (ان میں سے جو بھی مقامی طور پر دستیاب ہوں) آپ کے کھانوں میں غذائیت بھر دیتے ہیں۔ ان کو آم لیٹ، سوپ یا سلاد کے ساتھ کھائیں۔ لہسن اور زیتون کے تیل سے تلنے کے بعد یہ چیزیں کافی ذائقہ دار اور خستہ ہوجاتی ہیں۔ سرسوں کا ذائقہ ہمسس کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے۔عام پانی بہت زبردست ہے مگر اس میں لیموں، نارنگی یا کھیرے اور تھوڑے بہت پودینے کے پتے ڈال کر پینے سے پورا دن آپ کا جسمانی نظام زہریلے اجزا سے پاک رہنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی آپ کو ٹھنڈا بھی رکھے گا۔ دارچینی اور پودینے کے پتوں کے ساتھ کولڈ ٹی بھی حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی ہے۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کپ خربوزے میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں؟ اس لیے خربوزے سے اپنا پیالہ بھریں اور مزے لے کر کھائیں۔لوبیا اور لال لوبیا، مٹر اور مسور کی دال کو سلاد، چاٹ یا کچی سبزیوں کے ساتھ سالسہ میں ملا کر کھائیں۔ اس میں مکئی کے دانیں، دھنیا، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اور بھی ذائقہ دار بنا دیں۔فیٹ کے لحاظ سے زیتون کا تیل، مگر ناشپاتی اور فربہ مچھلی کا انتخاب اچھا ہے۔ سامن مچھلی کو سینک کر سلاد پتے، رومین یا پالک کے اوپر رکھ کر پیش کریں۔ اگر آپ زیتون کا تیل ڈالنا نہیں چاہتے تو مچھلی کا تیل بھی آپ کی ڈریسنگ ہوسکتی ہے۔پنیر، انڈے، بغیر چربی کا گوشت جیسے چکن یا ایک کپ دہی آپ کو اچھی مقدار میں پروٹین فراہم کر سکتے ہیں جس سے آپ کا شکم سیر رہتا رہے۔ پی نٹ بٹر یا مونگ پھلی مکھن لگے ہوئے سیلری یا سیب ایک ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور اسنیک ہیں۔ جب آپ پیک شدہ گوشت کھا رہے ہوں تو پیکٹ پر درج سوڈیم کی مقدار ضرور چیک کر لیں۔اللہ ہم

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.