24 News gk

Leading entertainment News website

جوڑوں کے درد کا شکار لوگ صرف ہلدی کی چائے بنا کر پئیں

جوڑوں کے درد کا شکار لوگ صرف ہلدی کی چائے بنا کر پئیں

 

 

ہلڈی کے استعمال کے فوائد تو سبھی جانتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں ۔ اب کئی تحقیقات سے اسے جادوئی شے قرار دیا جاچکا ہے۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر انقلابی طبی خواص رکھتی ہے۔ تو پہلے ہلدی کی چائے کےفوائد پڑھئے اور اس کے بعد چائے تیار کرنے کی ترکیب جانتے ہیں۔جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں مفید 2017 میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ امریکہ میں جوڑوں اور گٹھیا کے درد سے متاثرہ افراد ہلدی کی چائے پیتے ہیں اور اس سے انہیں افاقہ ہوا۔ ہلدی میں موجود کئی اہم کیمیکل ہڈیوں کے درد اور جوڑوں کی سوزش کم کرتے ہیں۔جسم کے دفاعی نظام کی بہتری ہلدی میں موجود سرکیومن میں اینٹی وائرل، اینٹی انفلیمٹری اور اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔یہ امنیاتی نظام کو درست رکھتی ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتی ہے۔دل کے امراض کو دور رکھےہم جانتے ہیںکہ سرکیومن نامی کیمیکل ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور بہت سے خواص رکھتا ہے۔ یہ ایک جانب تو اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے تو دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔اس ضمن میں 2012 میں ایک سروے کیا گیا اور دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل تین دن قبل اور پانچ دن بعد روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو اس سے دل کے دورے کے خطرات 17 فیصد تک کم دیکھے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.