24 News gk

Leading entertainment News website

ایسا مصالحہ جو روزانہ ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے ایسا زبردست طریقہ جو ہر کوئی کرسکے

ایسا مصالحہ جو روزانہ ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے ایسا زبردست طریقہ جو ہر کوئی کرسکے

وزن کم کرنا نہ توبہت آسان ہے۔ اور نہ ہی بہت مشکل ہے۔ وزن کم کرنے کےلیے ایک چیز کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کیا ہے ؟ وہ ہے مستقل مزاجی۔ مطلب ایک کام کو لگاتار رہنا ۔جب تک اس میں کامیابی حاصل نہ ہوجائے۔ اگر آپ اس ایک لفظ پر عمل کریں تو وزن سوفیصد کم ہوگا۔ یہ میرا دعویٰ ہے۔ جو لوگ زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتے اور وزن بھی کم ہوجائے۔ صرف ایک چیز ہے جس سے وزن کم ہوجائے گا وہ ہے زیرہ ۔ زیرہ کو براہ راست استعمال نہیں کریں گے ۔ زیرہ کا پانی استعمال کریں گے ۔ کیونکہ اس کے پانی میں حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے
اور یہ ایک طاقت ور آکسیڈ ینٹ ہے۔ جو جسم سے چربی کے علاوہ کئی طرح زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے ، سی ، مگینیزاور کاپر بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ زیرہ کا پانی بنیادی طور پر آپ کے جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے چربی آپ کے جسم میں جمع نہیں ہوپاتی۔ یہ نظام انہضام کو بھی تیز کرتا ہے یعنی ہضم کرنے کے نظام کوتیز کرتا ہے۔ اور مفید خامروں کی افزائش میں بھی مدد دیتا ہے۔
جس کا نتیجہ میٹابولزم میں اضافے اور چربی میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔اگرآپ کھانے کا لطف دوبالا کرناچاہتے ہیں تو اس میں زیرہ کا استعمال کریں۔ اوراگر پیٹ پر جمع چربی سے نجات چاہتے ہیں تو زیرہ کا پانی استعمال کریں۔ دونوں صورتوں میں نتائج آپ کو حیران کردیں گے ۔ زیرہ کا پانی نہار منہ پیا جائے تو یہ بد ہضمی اور قبض جیسے مسائل کا بہت ہی اچھا علاج ہے۔
جبکہ جسم سے فالتو چربی ختم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یعنی اس کا مقابلہ کوئی اور چیز کر ہی نہیں سکتی۔ زیرہ کاپانی کا صرف دوہفتے تک استعمال موٹاپے میں حیرت انگیز کمی لاسکتا ہے۔ زیرہ کا پانی تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی سادہ ہے۔ اس کے لیے آپ حسب ضرورت زیرہ یعنی ایک چمچ زیرہ لیں۔ اور اسے ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح تک بھیگا رہنے سے زیرہ پھول جائے گا۔
اورپانی کا رنگ ہلکا زردی مائل ہوجائے گا۔ زیرہ کو الگ کرلیجیے ۔ اور یہ پانی پی لیجیے۔ آپ نے پانی صبح نہارمنہ پیناہے۔ دو سے تین ہفتے تک یہ زیرہ کا پانی استعمال کرنے سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کے موٹاپے میں حیرت انگیزکمی آچکی ہے۔ اور آپ کی چربی پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔ لیکن آپ نے اسے مستقل مزاجی سے استعمال کرنا ہے۔
اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن زیادہ تیزی سے کم ہو تو اس میں آدھا لیموں نچوڑ سکتے ہیں۔ اسے اچھے سے مکس کریں۔ اور صبح نہار منہ پی لیں۔ اس سے بھی آپ کی چربی بہت تیزی سے کم ہوگی۔ لیکن جو لو گ یہ بھی نہیں کرنا چاہتے وہ صرف سادہ زیرہ کا پانی ہی پی لیں۔ یہی کافی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ دس سے پندرہ منٹ کےلیے روزانہ واک ضرور کریں ۔ پانی زیادہ سے زیادہ پیئں۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیجیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.