24 News gk

Leading entertainment News website

مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے.مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز نجی ہسپتال منتقل کیا گیاتھا، انہیں سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت تھی.

ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ زیادہ کھانا کھانے کے باعث ان کے معدے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں چکر آنا شروع ہوئے.جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، انہیں رات گئے ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.